کوئٹہ پریس ریلیز
بلوچستان بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن کے سکل ڈویلپمنٹ سینٹر کی انچارج امبرین حیات نے کہا ہے کہ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت خواتین کی فلاح و بہبود اور انہیں فنی تعلیم دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ خواتین کو تربیتی مواقع فراہم کرنے کیلئے بلوچستان بوائے سکائوٹس میں وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے علاوہ بھی خواتین کو تربیتی مواقع فراہم کررہے ہیں۔ تاکہ خواتین کو معاشی طور پر خود مختار اور تربیت یافتہ بنایا جاسکے۔ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے بلوچستان بوائے سکائوٹس سکل ڈویلپمنٹ سینٹر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں سینٹر انچارج امبرین حیات نے کہا کہ سینٹر کا بنیادی مقصد گھریلوں خواتین کی مہارتوں کو ابھارنااور ان کی تکنیکی صلاحیتوں کو پڑوان چڑھانے میں مدد کرنا ہے۔بوائے سکاوٹس سے تربیت یافتہ خواتین اس وقت گھروں میں ٹیلرنگ اور بیوٹیشن کے ذریعے رزق کمارہی ہے۔ باہنر اور تربیت یافتہ خواتین کا صوبے کی ترقی اور غربت کے خاتمے میںانتہائی اہم کردار ہے۔ امبرین حیات نے مزید کہا کہ بلوچستان بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن خواتین کیلئے بیوٹیشن، سلائی کھڑائی، کمپیوٹر اور مختلف نوعیت کے تربیتی کورس کا انعقاد کررہا ہے۔ جس کی بدولت آج درجنوں خواتین گھروں میں کام کررہی ہے ۔بلوچستان بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن خواتین کو با ہنر بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔تاکہ انہیں کو باہنر بنایا جاسکے۔ اجلاس میں بلوچستان بوائے سکائوٹس کے سینئر رہنمائوں نے شرکت کیں اس موقع پر انہوں نے کہا بلوچستان بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن کے تحت سکائوٹنگ کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سکائوٹنگ کا مقصد ہی دوسرے انسانوں کے کام آنا ہے اور ایک دوسرے کی مدد کرنا ہے تاکہ معاشرے میں نہ صرف مسائل کم کئے جاسکے بلکہ ایک دوسرے کو خدمت کا موقع بھی دیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان بوائے سکائوٹس روز اول سے خواتین کی ترقی اور ان کی رہنمائی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
سبی میں سکائوٹس نے اپنے بچوں میں گھروں میں پڑھانا شروع کردیا
کورونا وائرس کے وباء کے باعث لاک ڈاون اور تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد سبی کے سکاؤٹس نے اپنے