بلوچستان بوائے سکائوٹس کیجانب سے کرونا سے بچائو مہم کے سلسلے میں مفت ماسک تقسیم

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin
کوئٹہ پریس ریلیز
بلوچستان بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے کہا ہے صوبے میں کرونا وائرس سے بچائو کے جاری مہم میں سکائوٹس لیڈرز بھرپور حصہ لے تاکہ اس مرض کا خاتمہ ممکن ہے۔ اس سلسلے میں صوبہ بھر کے سکائوٹس لیڈرز سرکاری اور نجی ٹیموں کی ہر ممکن کرے اور عوامی حلقوں میں آگاہی پھیلا نے میں اپنا کردار اد اکرے۔کرونا سے بچائو اور احتیاطی تدابیر کے طور پر بلوچستان بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن کے تحت صوبے کے مختلف علاقوں میں لوگوں میں مفت ماسک تقسیم کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں سکائوٹس لیڈرز ماسک تقسیم کے خصوصی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ماسک تقسیم کے پہلے مرحلے میں بلوچستان بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن کے سکائوٹس لیڈر امین اللہ کاسی ، حسن افضل، نعمان جاوید اور ڈاکٹر افضل نے بلوچستان بوائے سکائوٹس کی جانب سے مختلف کمیونیٹیز میں کرونا وائرس سے بچائو کے لئے ماسک تقسیم کئے ۔ بلوچستان بوائے سکائوٹس کے طلال، عمران، طلعت جہاں اور سعد وقاص نے اس سلسلے میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں اور کمیونیٹیز میں کرونا وائرس جیسے موذی مرض سے بچائو کے خصوصی مہم کے دوران لوگوں میں مفت ماسک تقسیم کئے جارہے ہیں۔ جبکہ ساتھ میں کرونا وائرس سے بچائو سے متعلق احتیاطی تدابیر اپنانے کے بارے لوگوں کو آگاہی بھی دی جارہی ہے۔ تاکہ اس مرض سے بچائو کو ممکن بنایا جاسکے۔بلوچستان بوائے سکائوٹس کے رہنمائوں نے صوبہ بھر سکائوٹس کو ہدایت کی ہے کہ اس خصوصی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ لوگوں کو اس مرض بچایا جاسکے۔