صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں سکائوٹس حکومتی ٹیموں کے شانہ بشانہ مصروف عمل ہیں

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin
کوئٹہ ( پریس ریلیز)
کورونا وائرس سے نمٹنے کے خلاف صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں سکائوٹس حکومتی ٹیموں کے شانہ بشانہ مصروف عمل ہیں۔ سکائوٹس ٹیمیں تمام اضلاع میں سرکاری ٹیموں کے ساتھ لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے، لاک ڈائوں کی صورتحال اور حکومت کی مدد میں، سپرے، مفت راشن تقسیم کرنے سمیت مختلف شعبوں میں بوائے سکائوٹس اور سکائوٹس لیڈرز رضاکارانہ طور پر حکومتی ٹیموں کے ہمراہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ بلوچستان بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق بلوچستان بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے صوبہ بھر کے سکائوٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں میں کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ جن جن علاقوں میں حکومتی سرگرمیاں جاری ہے وہاں پر ان کے ہمراہ اپنی خدمات سر انجام دے تاکہ سب ملکر اتحاد و اتفاق سے اس موذی مرض سے نجات حاصل کیا جاسکے۔ سکائوٹس پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سکائوٹنگ کے مشن کو اپناتے ہوئے اپنے لوگوں کی خدمت کوجاری رکھیں کیوں اس وائرس سے نجات صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ ہم سب ایک ساتھ ملکر اقدامات اٹھائیں اور اس پر عمل درآمد کرائیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں سکائوٹس اپنی مدد آپ کے تحت خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ جبکہ راشن تقسیم سمیت مختلف تنظیموں اور سرکاری اداروں کی جانب سے جاری سرگرمیوں بھی سکائوٹس بھڑچڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔