کورونا وائرس کے وباء کے باعث لاک ڈاون اور تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد سبی کے سکاؤٹس نے اپنے ہی گھروں میں بچوں کیلئے میرا گھر میرا سکول مہم کا آغاز کردیا۔ اسکاؤٹس اپنے گھروں میں گھر کے بچوں کی تعلیمی نصاب میں مدد کر رہے ہیں۔ بلوچستان بوائے سکاؤٹس سبی کے لیڈر ارشاد خلجی نے مہم کا آغا سبی میں کردیا ہے۔ سبی کے تمام سکاؤٹس کو اپنے گھروں میں بچوں کی سکول کے نصاب اور ٹیلی سکول کی مدد سے گھروں میں بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر کلاسز کی ہدایت کردی۔ تاکہ لاک ڈاؤن اور سکولوں کی چھٹیوں کے باعث بچوں کا وقت ضائع نہ ہو۔ ارشاد خلجی کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہے تاکہ انہیں کورونا وائرس سے محفوظ رکھا جاسکے۔ اس سلسلے میں انہوں نے سکاؤٹس کے شعار کو اپناتے ہوئے بچوں کو اپنے گھروں میں پڑھانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔جس میں پرائمری کی سطح پر گھروں میں کلاسز کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ والدین بچوں کو گھروں میں وقت دیں اور انہیں پڑھانے میں مدد کرے تاکہ بچوں کا وقت ضائع نہ ہو۔ ارشاد خلجی کے مطابق سکاؤٹس ہر مشکل وقت میں لوگوں کے شانہ بشانہ ساتھ رہتے ہیں اور ان کی خدمت کرتے ہیں۔ سبی سمیت پورے صوبے کے سکاؤٹس اس مشکل وقت میں لوگوں کے ساتھ ہیں اور ان کی خدمت میں پیش پیش ہے۔
سبی میں سکائوٹس نے اپنے بچوں میں گھروں میں پڑھانا شروع کردیا
کورونا وائرس کے وباء کے باعث لاک ڈاون اور تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد سبی کے سکاؤٹس نے اپنے