کوئٹہ پریس ریلیز
بلوچستان بوائے سکاوٹس ایسوسی ایشن کے رہنماوں نے کہا ہے کہ سکاوٹنگ کا مقصد صرف ڈسپلن پیدا کرنا اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا نہیں بلکہ مشکل اوقات میں لوگوں کی خدمت کرنا بھی ہے۔ سکاوٹنگ کے فروغ سے نوجوانوں کی ذہنی نشوونماء کی جاسکتی ہے اور ان میں مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے سکاوٹنگ کے بانی لارڈ سٹیفن سمیتھ بیڈن پاول کے سالگرہ اور سکاوٹنگ کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے سیکرٹری بلوچستان بوائے سکاوٹس ایسوسی ایشن صابر حسین، آفاق کے سینئر ایرا منیجر نعیم رند، بوائے سکاوٹس کے طلعت جہاں، سعد وقاص اور دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب میں آفاق سکاوٹس گروپ، سکھ برادری کے سکاوٹس کے علاوہ ابو تراب سکاوٹس گروپ نے بھی شرکت کیں۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ سکاوٹنگ کے بانی نے سکاوٹنگ کا آغاز اس مقصد کیلئے کیا کہ بچپن سے لیکر جوانی تک لوگوں کو معاشرتی مسائل اور مشکلات سے نمٹنے کیلئے تیار کیا جاسکے۔ بلوچستان کے صورتحال کے پیش نظر سکاوٹس کو قدرتی اور انسانی آفات سے نمٹنے کی تربیت دی جاتی ہے اور انہیں معاشرے کے کار آمد شہری بنانے کیلئے مواقع دیئے جاتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ سکاوٹس نوجوانوں میں مثبت تبدیلی کیلئے سرگرم عمل رہتے ہیں جبکہ اپنے اداروں میں ڈسپلن پیدا کرنے کا پابند رہتا ہے۔ ڈسپلن، رواداری اور اتحاد سکاوٹس کی بنیادی ذمہ داریاں ہیں۔ اس موقع پر سکاوٹنگ کے بانی لارڈ سٹیفن سمیتھ بیڈن پاول کے سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
سبی میں سکائوٹس نے اپنے بچوں میں گھروں میں پڑھانا شروع کردیا
کورونا وائرس کے وباء کے باعث لاک ڈاون اور تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد سبی کے سکاؤٹس نے اپنے